Give Hope

← Support a Cause That Builds Lives and Futures →

Every day, countless families struggle for basic necessities like food, healthcare, and education. Through your generosity, we can not only provide immediate relief but also build a better future for generations to come.

Your donation—big or small—helps us:

  • Feed the hungry
  • Care for the sick
  • Educate children
  • Support communities in crisis

And beyond this, we aim to establish:

  • A Mosque – A house of Allah and unity
  • A Public School – For accessible education
  • A Technical College – For skills and independence
  • An Islamic University – For faith, knowledge, and leadership

“Whoever builds a mosque for Allah, Allah will build for him a house in Paradise.” (Hadith – Sahih Bukhari)

“The example of those who spend their wealth in the way of Allah is like a seed of grain…” (Qur’an 2:261)

Your donation is Sadaqah Jariyah—a continuous reward. Give today and invest in your Akhirah.

 

ایک ایسے مقصد کی حمایت کریں جو زندگیاں اور مستقبل بناتا ہے

ہر روز بے شمار خاندان خوراک، علاج اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ آپ کی مدد سے ہم نہ صرف فوری امداد فراہم کر سکتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مستقل تبدیلی بھی لا سکتے ہیں۔

آپ کا عطیہ—چاہے چھوٹا ہو یا بڑا—مدد کرتا ہے:

  • بھوکے خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے میں
  • بیمار افراد کے علاج میں
  • مستحق بچوں کی تعلیم میں
  • ہنگامی حالات میں امداد پہنچانے میں

لیکن ہمارا مشن صرف آج تک محدود نہیں۔

آپ کے تعاون سے ہم یہ ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں:

  • مسجد – عبادت، اتحاد اور روحانی ترقی کا مرکز
  • پبلک اسکول – مستحق بچوں کے لیے معیاری تعلیم
  • ٹیکنیکل کالج – نوجوانوں کو ہنر سکھا کر خودمختار بنانا
  • اسلامی یونیورسٹی – علم، دین اور قیادت کی تربیت

آئیں مل کر امید، عزت اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

👉 آپ کا عطیہ صرف صدقہ نہیں بلکہ انسانیت، تعلیم اور ایمان میں ایک دیرپا سرمایہ کاری ہے۔ آج ہی عطیہ دیں اور کسی کی زندگی بدلنے کا سبب بنیں۔

HELPING THE COMMUNITY

Education

Alongside religious education, we are also working strongly to promote modern education. This includes not only orphaned and underprivileged children, but also other children from the community who come to our school to learn.

We do not place any financial burden on the children. Instead, we provide school uniforms, bags, shoes, and all educational materials ourselves so that children can study happily and pursue higher education with confidence.

All of this is made possible through your support. We also manage teachers’ salaries and other essential expenses through your generous contributions.

← We provide children with quality education from primary to high school, helping them move towards a better future.

← We kindly request all of you to support us and help these children. By contributing to this noble cause, you can also become part of this الخير (goodness).

← This is your school. This is your institution.

← Let us come together and run it successfully.

Razaqia Nooria Public School

ہم دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی بھرپور کام کر رہے ہیں۔ اس میں نہ صرف یتیم اور مسکین بچے شامل ہیں بلکہ معاشرے کے دیگر بچے بھی ہمارے اسکول میں آ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

ہم بچوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالتے، بلکہ اسکول یونیفارم، بیگز، جوتے اور تمام تعلیمی سامان ہم خود فراہم کرتے ہیں تاکہ بچے خوشی اور سکون کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں اور اعلیٰ مقام تک پہنچ سکیں۔

یہ تمام کام آپ لوگوں کی مدد اور تعاون سے ممکن ہو رہا ہے۔ ہم اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات بھی اسی سپورٹ سے پورے کرتے ہیں۔

ہم اپنے ادارے میں بچوں کو پرائمری سے لے کر ہائی اسکول تک معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں، تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ مل کر ہمارا ساتھ دیں اور ان بچوں کی مدد کریں۔ اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دے کر آپ بھی اس نیکی میں حصہ دار بن سکتے ہیں۔

یہ آپ کا اپنا اسکول ہے، آپ کا اپنا ادارہ ہے۔

👉 آئیے، مل کر اسے کامیابی سے آگے بڑھائیں۔

رزاقیہ نوریہ پبلک اسکول

Gifts

We bring joy to orphaned, needy, and underprivileged children during Eid and other special occasions by giving them meaningful gifts.

 

These gifts include new clothes, shoes, and essential items such as watches, glasses, and other necessities.

 

We also celebrate Islamic festivals and reward children for their achievements, helping them feel valued, confident, and part of society.

 

All of this is made possible because of your generous support.

 

We hope you will continue to stand with us, so we can keep spreading happiness to more children in need.

 

🤲 These children will remember you in their prayers.

 

 

 

ہم یتیم، مسکین اور ضرورت مند بچوں کے چہروں پر خوشی لانے کے لیے عید کے موقع پر اور دیگر مختلف سرگرمیوں کے دوران انہیں تحائف پیش کرتے ہیں۔

 

ان تحائف میں نئے کپڑے، جوتے، اور روزمرہ ضرورت کی اشیاء شامل ہوتی ہیں، جیسے گھڑی، چشمہ اور دیگر ضروری چیزیں۔ ہم اسلامی تہواروں پر اور بچوں کی کامیابیوں (achievements) پر بھی انہیں خوشیاں دینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ خود کو معاشرے کا اہم حصہ محسوس کریں۔

 

یہ سب کچھ صرف اور صرف آپ کے تعاون سے ممکن ہو رہا ہے۔

 

ہمیں امید ہے کہ آپ اسی طرح ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے، تاکہ ہم مزید بچوں تک خوشیاں پہنچا سکیں۔

 

 

 

🤲 یقین رکھیں، یہ معصوم بچے آپ کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں گے۔

 

Welfare

This organization has always served humanity and will continue to do so, Insha’Allah. We support people in many ways, including arranging marriages for orphan girls, covering dowry expenses, fulfilling the needs of the poor, helping unemployed individuals find work, and providing food supplies to those in need.

During Eid-ul-Adha, we distribute sacrificial meat to deserving families. We also address clean water shortages by installing water pumps, work to make dry lands fertile, and support people with disabilities. We care for children’s health by helping treat illnesses, including eye conditions, disabilities, and other medical needs. In times of disasters such as floods, we travel to affected areas, providing ration, setting up camps, and supporting victims—not just locally but in multiple regions. According to seasonal needs, we provide bedding in winter and necessary support during summer, continuing our welfare efforts based on the situation. This is your organization. Come forward, support generously, and be part of this الخير (goodness) to earn lasting reward. →

یہ ادارہ خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ہر مقام پر کام کرتا رہا ہے اور ان شاء اللہ کرتا رہے گا۔ ہم مختلف شعبوں میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں، جن میں یتیم بچیوں کی شادیاں اور ان کے جہیز کے اخراجات، ضرورت مند افراد کی ضروریات پوری کرنا، بے روزگار افراد کو روزگار دلانا، اور مستحق لوگوں کو راشن فراہم کرنا شامل ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم قربانی کا گوشت غریب اور مستحق افراد تک پہنچاتے ہیں۔ صاف پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے واٹر پمپ لگاتے ہیں، بنجر زمینوں کو زرخیز بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اور معذور افراد کی مدد کرتے ہیں۔

ہم بچوں کے علاج کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں، چاہے وہ وبائی بیماریاں ہوں، آنکھوں کے مسائل ہوں یا دیگر معذوریاں—ہم ان کی مدد کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

قدرتی آفات جیسے سیلاب کے دوران ہم مختلف علاقوں میں جا کر متاثرین کی مدد کرتے ہیں، انہیں راشن، کیمپ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح موسم کے مطابق، سردیوں میں بستر اور گرمیوں میں ضروری امداد فراہم کی جاتی ہے۔

ہم حالات کے مطابق مزید فلاحی کام بھی جاری رکھتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مدد پہنچائی جا سکے۔

👉 یہ ادارہ آپ کا اپنا ادارہ ہے، اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس کارِ خیر میں شامل ہو کر ثواب حاصل کریں۔

 
Scroll to Top